Hyderabadi Murgh Korma

حیدرآبادی چکن قورمہ

EjazNews

اجزاء:چکن دو کلو، چار عدد پیازباریک کاٹ لیں، آٹھ عدد ہری مرچیں، لہسن، ادرک کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ، دو کپ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں، دو چائے کے چمچ گرم مسالاپسا ہوا، ہلدی ایک چائے کا چمچ، مونگ پھلی کے دانے ایک چوتھائی کپ، کھوپرا(پسا ہوا)اور بادام کی گری حسب منشاء، سورج مکھی کے بیج ایک کھانے کا چمچ، ہرا دھنیاایک گڈی، پودیناباریک کاٹا ہواایک تہائی کپ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، حسب ذائقہ نمک اور تیل۔
ترکیب:چکن کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیںتاکہ اس کو لگا ہوا پانی خشک ہوجائے۔ مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیج کوٹ کر دہی میں شامل کرکے الگ رکھ دیں (اگر ممکن ہو تو انہیں گرینڈ نہ کریں بلکہ خود ہاتھ سے پیسیں)ایک پین میں تیل اچھی طرح گرم کرکے بادام فرائی کرلیں اور ایک پلیٹ میں پیپر بچھا کر اس میں رکھ دیں۔ اب اسی تیل میں پیاز فرائی کریں جب پیاز سنہری ہونے ہونے لگے اس میں ادرک، لہسن کاپیسٹ ڈال کر بھون لیں۔اب اس میں ہلدی، نمک اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں، پھر دہی والا آمیزہ ڈال کر اتنا بھونیں کہ مسالا تیل چھوڑ دے۔ اس میں چکن ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور ایک کپ پانی ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب چکن گل جائے، تو گرم مسالا، ہرادھنیا اور پودینا ڈال کر تھوڑی دیراوربھون لیں۔ آخر میں لیموں کا رس اور بادام ڈال دیں۔گرما گرم روٹیوںیا اگر آپ چاول کھانے کے شوقین ہیں تو چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ ساتھ میں اگر دیہی کی میں تھوڑا سا زیرہ اور پودینہ ڈال کر پیش کریں گی تو کھانے کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ (اس قورمے میں کاجو بھی ڈالے جاتے ہیں جو مہنگائی کے پیش نظر ہم نے ریسپی سے نکال دئیے ہیں ۔ اگر آپ ڈالنا چاہیں تو بادام کے ساتھ اس کا بھی استعمال کر سکتی ہیں)۔

یہ بھی پڑھیں:  مغزکا سالن