پاکستان کے کھلے میدانوں میں بڑی سکرینوں پر میچ دیکھنے والوں کے جذبات کا اندازہ لگانا باسیاں لینے والے کیا جانے ۔جذبے جنون کے ساتھ میچ کھیلنے والوں کو جب قوم نے باسیاں لیتے دیکھا تو جذبات کا کیا حال ہوگا اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
پاکستان اور انڈیا کا میچ 1ارب سے زائد شائقین دیکھتے ہیں پاکستان میں اس کو دکھانے کیلئے بڑی بڑی سکرینوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ موبائل ٹیکنالوجی سے بھی لوگ لطف اندوز ہوئے لیکن میچ کی صورتحال اور ٹیم کی ناقص کارکردگی نے شائقین کو بہت مایوس کیا۔



