pakistan

انڈیا پاکستان کا میچ،کھیل کا مزہ لیجئے

EjazNews

انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ جب بھی ہوتاہے تو ایشیا کے یہ دوممالک اپنی پوری تگ و دوسے کوشش کرتے ہیں اوپر سے اس کھیل میں میڈیا پر ٹی آر پی کے چکروں میں اپنا پورا حصہ ڈالتا ہے۔ جلتے میں تیل والا۔ اب انجوائے کیجئے کھیل کا مزہ لیجئے اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کیجئے لیکن کھیل کو کھیل رہنے دیجئے جنگ نہ بنائے۔ پاکستان اور انڈیا جو کچھ مرضی کر لیں لیکن اس حقیقت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ ہم ہمسائے ہیں اور ہمسائیگی ملکوں کی سطح پر بدلی نہیں جاسکتی وہ ہمسائیگی ہی رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والا ٹویٹ

When I started my cricketing career I assumed success was 70% talent & 30% mind. By the time I finished playing cricket I felt it was 50-50 ratio. But now I tend to agree with my friend Gavaskar it’s 60% mental strength & 40 % talent. Today role of mind will be more than 60%

یہ بھی پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز کے بڑھتے مطالبات؟

Today, given the intensity of the match, both teams will come under great mental pressure and the power of the mind will decide the outcome of the match today. In Sarfaraz we are fortunate to have a bold captain & today he will have to be at his daring best.

All fears of losing should be banished from the mind as the mind can only process one thought at a time. Fear of losing leads to a negative & defensive strategy & crucially mistakes by opponents are not pounced upon. So here are my suggestions for Sarfaraz & Pakistan team:

In order ro have a winning offensive strategy Sarfaraz must go in with specialist batsmen and bowlers because “Raillu Kattas” rarely perform under pressure – especially the intense kind that will be generated today. 2. Unless pitch is damp, Sarfaraz must win the toss & bat

Finally, even though India may be the favourites, banish all fear of losing. Just give your best and fight till the last ball. Then accept whatever the result like true sportsmen. The nation’s prayers are with all of you. Good Luck.

یہ بھی پڑھیں:  زر ضمانت جمع کروائیں آج ہی روانہ ہو جائیں:حکومت، روانگی مشروط کرنا ناقابل فہم ہے:مسلم لیگ ن

اس سارے کھیل کے دوران کھلاڑیوں پر کس قدر ذہنی دبائو ہوتا ہے اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دو ٹیموں میں سے جیت ایک ہی ٹیم کے حصے میں آتی ہے ۔ لیکن انڈیا اور پاکستان کے میچوں کے دوران جیسا ماحول بنایا جاتا ہے اس کے بعد ہارنے والی ٹیم کی جو کیفیت ہوتی ہے اس کو لفظوں میں بیان کرنا آسان نہیں۔
انڈیا کی ٹیم فیورٹ ہے۔ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستانی ٹیم آٹھویں اور انڈین ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔ لیکن یقین کریں دبائو ان پر بھی اتنا ہی ہوگا جتنا کہ پاکستانی ٹیم پر ہوگا۔ کیونکہ پاکستانی ٹیم نے اپنے پچھلے میچوں میں جیسے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ آج انڈیا کیلئے پاکستان سے کھیلنا کتنا مشکل ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد قسمت کے دھنی ہیں جب سے انہوں نے کرکٹ کیئری شروع کیا ہے ہر مشکل وقت میں وہ بہترین کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ان کی کامیابیوں نے انہیں بہت جلد کپتان بنوایا اور ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے بہت سے انٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹ بھی جیتے۔

یہ بھی پڑھیں:  برٹش ائیر ویز کی پروازیں بحال