سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دلچسپی سے خالی نہ تھا ۔ پہلے 23اوورز تک تو لنکن ٹیم جیسی کھیلی ایسا لگتا تھا اب آسٹریلیا کے دن گنے جا چکے ۔ لیکن پھر ہوا بدلی اور ساری کی ساری ٹیم 45.5 اوورز میں پویلین کی راہ لے چکی تھی۔اور یوں لنکا کے کروتنے کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کافیصلہ غلط ثابت ہوا ۔سری لنکا کے ایف ڈی ایم کروناتنے 97، پریرا52، تریمانا12رنز بنا باقی کوئی قابل ذکر اننگز نہ کھیل سکے۔
