تامل فلم ساہو کے ایکشن سسٹنٹ کسی ہالی وڈ فلم سے کم نہیں

EjazNews

تامل فلموںمیں ایک چیز جو بڑی اہم ہے وہ ہے ایکشن اور فل ایکشن ۔ ان فلموں میں ہیرو کو جیمز بانڈ سے بھی بڑا بنا کر دکھایا جاتا ہے جو اپنے ایک مکے سے شاید دیواریں بھی گرا دیتا ہے اور سو سو آدمیوں کو بھی ڈھیر کر دیتا ہے۔ ایسی طاقت والے ہیرو کی فلمیں دیکھنے کے بعد عوام پر کیا تاثر پڑتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ محرومیوں میں گھری ہوئی عوام ان ایکشن سے بھرپور فلموں سے انجوائے کرتے ہیں اور اپنی محرومیوں کو وقتی طور پر بھول کر خود کو ہیرو کی شکل میں ڈھال لیتے ہیں۔ ایسی ہی ایکشن سے بھرپور پربھاسکر کی فلم ساہو ریلیز ہو نے جارہی ہے جس کے ایکشن سسٹنٹ کسی طرح بھی کمی کے شکار نہیں ہیں ۔ پھربھاسکر کا نام پاکستان میں لوگ ان کی گزشتہ ریلز ہونے والی فلم باہو بلی کے بعد جاننا شروع ہوئے کیونکہ اس فلم کو پاکستان میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔اور یہ پہلا تامل فلم ہو گی جس کو ڈبنگ کے بعد پاکستان میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔ بحرکیف اس فلم میں شردھا کپور بھی ان ایکشن نظر آرہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف پاکستانی ہدایت کار ایس سلیمان انتقال کر گئے