bilawal

دعا کریں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو ،پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی:بلاول بھٹو زرداری

EjazNews

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں ان کیلئے کوئی نئی نہیں ہیں ان کی پارٹی اور خاندان ایسے دور پہلے بھی دیکھ چکا ہے۔ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا۔ والدہ محترمہ کو شہید کیا گیا۔ والد نے جیل میں اسیری کاٹا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ضیاء کی آمریت دیکھی انہوں نے مشرف کو دیکھا ، اب یہ حکومت بھی مشرف کی بی ٹی حکومت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو سیاسی مقاصد کے لیے گرفتار کیا گیا، گرفتاریوں کا مقصد معاشی قتل سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے پاکستان اور عمران خان کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ انہوں نے اس سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشرف کے پاکستان اور عمران کے پاکستان میں وردی کا فرق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میرے والد کو جیل میں ڈالا ، میری پھوپھی کو جیل میں ڈالا ہم نے برداشت کیا ۔ لیکن عوام کا معاشی قتل ہم برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ہم لڑیں گے، مقابلہ کریں گے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت دعا کرے اگلی حکومت پیپلز پارٹی کو ہو کیونکہ پیپلز پارٹی انتقال کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ورنہ جو کیا جارہا ہے یاد رکھنا چاہیے کہ آپ نے ہمیشہ طاقت میں نہیں رہنا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی اپنی عوام رابطہ مہم کا اعلان کرے گی اور آل پارٹیز کانفرنس بھی جلد ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا الیکشن سے پہلے امیروں کو اربوں روپے معاف کرنا بھی آپ کی پالیسیوں میں شامل تھا