ایک محاورہ بچپن سے سنتے آرہے تھے کہ لندن کی بارش اور انشورنس ایجنٹ کا کبھی اعتبار نہ کرنا۔ اب انشورنس ایجنٹ سے واسطہ تو پڑا نہیں لیکن لندن کی بارشوں نے ضرور اس دفعہ کرکٹ کا مزہ کرکرا کر دیا ہے۔ شائقین کرکٹ کھیل کا لطف لینے آتے ہیں اور کھیل شروع ہونے کا انتظار کرتے کرتے واپسی کی راہ لینا کتنا اذیت ناک ہوتا ہے اس کا اندازہ آپ کو سٹیڈیم میں بیٹھے بغیر لگانا ممکن نہیں ہے۔اب بارشوں کے باعث میچوں کی منسوخی اور ٹیموں کو پوائنٹ تو مل رہے ہیں لیکن وہ سارے لوگ جو ٹکٹ خرید کر اور پیسے خرچ کر کے دوسرے ملکوں سے میچ دیکھنے آئے ہیں ان کی انجوائمنٹ کرکری ہو گئی ہے۔ بحرکیف اگر عالمی منتظمین جہاں بہت سی دوسری باتوں کو مدنظر رکھتے ہیں اگر ایسی چیزوں کو بھی دیکھ لیں یا موسمی صورتحال کو مدنظر رکھ کر میچوں کو شیڈول کریں تو کیا ہی بہتر ہوگا ورنہ شائقین منتظمین کا کیا بگاڑ سکتے ہیں بس مایوس ہو کر واپس جا سکتے ہیں۔
