tawai keema

قیمہ توا کڑاہی

EjazNews

کھانے کے شوقین نت نئے کھانے کھانا چاہتے ہیں اور ان کے بنانے کا انداز بھی مختلف طرح کے اگر ہوں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ۔ لیکن یہ بنانے کا انداز ایسا نہ ہو جیسے ایک مرتبہ میں ایک فوڈ کی بڑی چین میں کھانے کیلئے رکی ،وہاں پر مینیو میں میں نے کرسپی چاول کا آرڈر دیا تو کرسپی چاول کیا تھا چاولوں کو پکا کر ان میں کیچپ ڈال کر مکس کر دیا گیا تھا یہ تھے کرسپی چاول اس لیے باہر سے ہر تجربہ مزے دار نہیں ہوتے ۔ بحرکیف آج میں آپ کو قیمہ توا کڑاہی بنانا سکھا رہی ہوں۔ منہ میں پانی نہ لائیے بلکہ پکا کر سب کھلائیے اور خود بھی کھائیے۔
اجزاء:چکن ،بیف،مٹن(جو آپ چاہیے) قیمہ ایک کلو،پیازکو پیس کرلیں یہ آدھا کپ ہوں، تین عدد ٹماٹرکاٹ لیں، ہری مرچیں چھ عدد،لہسن، ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، دہی آدھا کپ پھینٹ لیں، لال مرچ پاؤڈر ایک چائےکا چمچ، گرم مسالا(پِسا ہوا) ایک چائےکا چمچ، ایک چائے کا چمچ کالی مرچ کُٹی ہوئی،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا آدھی گڈی ،پودینہ (حسب ضرورت)نمک حسب ذائقہ اور تیل۔ چلئے اب اس کو بناتے ہیں۔
ترکیب:توے پر تیل اچھی طرح گرم کرکےقیمہ بھون لیں۔پھر اس میںپیاز، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کراچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہوجائے۔ اب ٹماٹر، ہری مرچیں، دہی، نمک اورسُرخ مرچ ڈال کردھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ آخر میں گرم مسالاچھڑک کر دَم لگا دیں۔دم کے بعد پودینے کی پتیا اس پر پھیلا دیں اورتھوڑا سے ہرا دھنیا بھی ۔ اگر ساتھ میں دیہی میں زیرہ اور پودینہ شامل کر رائتہ بنا لیا جائے تو مزہ دوبالا ہو جائے گا اور ہاضمہ بھی بہتر ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  مرغ متنجن مصالحہ