روشنیوں کے شہر میں قیامت خیز گرمی کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

EjazNews

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جار کر دیا ہے اور لوگوں سے کہاجارہا ہے کہ شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کا درجہ حرارت 40ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ شام کے وقت شہر کادرجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ اب آسمان سے گرمی کی شدت ہے اور نیچے والے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں ۔کراچی والے جائیں بھی تو کہاں جائیں۔ ایک طرف کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، سر پر پانی ڈالنا اور گیلے تولیے رکھنے کے مشورے دئیے جارہے ہیں ، گھروں کے اندر بیٹھنے کا کہاجارہا ہے لیکن کوئی یہ تو بتائے یہ سب کچھ ممکن کیسے ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کے پمپنگ سٹیشن بھی متاثر ہوتے ہیں جس سے پانی کی کمی کا شکار کراچی کا باسی مزید پریشانیوں میں مبتلا ہوتا ہے۔۔ بعض علاقوں میں تو کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔گرمی کی شدت ہے اگر خدا خوفی جان کر اس بات کا ادراک کیا جائے کہ کم از کم لوڈ شیڈنگ کرنی ہے تو کوئی شیڈول طے کرل یا جائے جس کے مطابق لوگ اپنا انتظام کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کنسٹرشن انڈسٹر کیلئے مراعات اور ذخیرہ اندوزں کیخلاف سخت آرڈیننس منظور