چھوٹے بجٹ کی فلموں کا بڑا اداکار

EjazNews

فلم جو میں نے دیکھی تھی وکی ڈونر تھی ۔اس کو دیکھتے ہی میرا خیال تھا اگر اس لڑکے کو موقع ملا تو یہ انڈین انڈسٹری میں ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو جائے گا اور ایسا ہی کچھ ہوا۔ وکی ڈونر کے بعد ایوشمن کھرانہ کو چھوٹے بجٹ کی مختلف فلمیں ملتی رہیں لیکن یہ سب فلمیں موضوعاتی تھیں جن کے پیچھے ایک مضبوط کہانی ، ڈائیلاگ اور اداکاری کے جوہر دکھانے کے مواقع پوشیدہ تھے۔ دم لگا کے ہی شا اور ودائی ہوجیسی اچھوتے موضوعات کی کمرشل فلمیں بنانا اور ان میں اداکاری کے جوہر دکھانا اتنا ہی آسان ہے جتنا کسی بھی راہ چلتے کے لیے اپنے آپ کو اداکار سوچنا آسان ہے۔ یہ بہت مشکل فلمیں تھیں اور ان میں کام اتنا ہی مشکل تھا۔
میری پیاری بندو، بریلی کی برفی،نوٹنکی سالا جیسی فلمیں بھی اس اداکار کے حصے میں آئیں۔ جو سب دیکھنے والے کو محظوظ کرتی ہیں۔ یوٹیوب پر ایوشمن کھرانہ کی نئی فلم آرٹیکل 15کا ٹریلر دیکھنے کاموقع ملا۔ وہی نیچرل اداکاری مگر پہلے سے زیادہ نکھری ہوئی نظرآئی۔ ایوشمن کھرانہ کی باقی فلموں کی طرح یہ فلم بھی ایک موضوعاتی فلم ہے جس میں معاشرے کے ایک خاص مسئلہ کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امن کے لیے دعا گوہوں :اداکارہ ماورا حسین