lip stick

لپ اسٹک کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیجئے

EjazNews

میک اپ کا سامان خریدنے میں لپ اسٹک کا نمبر سب سے پہلے آتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر کی خواتین اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے اسی ہتھیار کا استعمال کرتی ہیں لہٰذا دکان پر سجے مختلف رنگوں اورشیڈز میں سے درست رنگ کا انتخاب ہی کسی چہرے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتا ہے۔ لپ اسٹک کی خریداری میں ہم آپ کی معاونت کچھ اس طرح کر سکتے ہیں کہ

اگر دکان پر کسی رنگ کے دس شیڈز دستیاب ہیں تو کسی ایک کا انتخاب اندھا دھند نہ کیجئے۔ ہر شیڈ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ ہر ایک کو اچھی طرح جانچئے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ آپ پر کونسا شیڈ سب سے زیادہ سوٹ کرتا ہے۔

لپ اسٹک خریدنے کے لئے صرفرنگ ہی سے متاثر مت ہوں ۔ اس کی کوالٹی کو ضرور مدنظر رکھئے۔

گھٹیا معیار کی اچھے رنگ والی لپ اسٹک خسارے کے سودے کے علاوہ کچھ نہیں۔ اچھی طرح چیک کر لیجئے کہ

یہ بھی پڑھیں:  آپ کا لباس آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے

کیا یہ ہموار اور نرم ہے۔

اسے ہونٹوں پر زبردستی پھیلانا تو نہیں پڑ رہا

رنگ نظر آنے کے لئے کتنی مرتبہ ہونٹوں پر لگانا پڑے گا؟

یاد رکھئے کہ اچھی لپ اسٹک کا رنگ پہلی مرتبہ لگانے ہی سے ظاہر ہو جاتا ہے۔

لپ اسٹک کی کلیکشن رکھنے کا شوق کس خاتون کو نہیں ہوتا لیکن اگر آپ کسی ایک رنگ ہی کو پسند کرتی ہیں (مثلاً برائون )تو اس رنگ کے ہلکے سے لے کر گہرے شیڈ ز جمع کیجئے جنہیں مواقع کے اعتبار سے استعمال کیا جاسکے۔

اگر آپ کی لپ اٹک ختم ہو گئی ہے تو اسے بے کار مت جانئے۔ کسی برش کی مدد سے اسے اندر سے نکال کر دوسرے رنگ کے ساتھ ملا کر استعمال کیجئے۔ اس طرح بالکل نی رنگ بن جائے گا۔

کیا آپ کو معلوم ہے ؟

ہلکے شیڈ کی لپ اسٹک کے لئے گہرے رنگ کی لپ لائنز استعمال کی جائے تو کوئی بھی خاتون اپن یعمر سے بڑی لگتی ہے۔
جہاں تک ہو سکے لپ اسٹک کے رنگ سے مطابقت رکھنے والے لائنر لگائیے۔ لائنر لپ اسٹک کو کناروں سے خراب ہوے سے بچاتی ہے۔
لپ اسٹک کے مختلف رنگ اور شیڈز استعمال کر نے کا تجربہ کیجئے۔ یہاں خواتین برسوں تک ایک ہی شیڈ استعمال کرتی ہیں۔ لپ اسٹک لگانے کے لئے اپنے موڈ وقت اور لباس سے مطابقت کا ضرور خیال رکھئے۔
لپ اسٹک کو میٹ فنش دینے کے لئے لپ اسٹک لگا کر کاغذ سے فالتو لپ اسٹک خشک کر لیں۔
چمکیلے دمکیلے کپڑوں کے ساتھ گلوس والی لپ اسٹک کا اپنا ہی اندازہ ہے۔ اپنی پسندیدہ لپ اسٹک پر تھوڑی سی ویسلین لگا لیں۔
ماہرین کے مطابق میک اپ کرن ے کے لئے اپنی انگلیاں استعمال نہ کریں۔ جلد سے خارج ہونے والا قدرتی آئل رنگوں کے ساتھ مل کر اچھی طرح بلینڈ ہونے میں دشواری پیدا کرتا ہے۔ چند اچھے برش خرید لیجئے جن سے پائوڈر اور بلش آن ، لگانے کے لئے چہرے پر مسکرانے کا پورز بنا کر اوپر کی جانب گالوں پر بلش آن لگائے۔
فیشن کے نئے انداز کے مطابق چہرے کے مرکز پر فائونڈیشن لگائے جہاں داغ دھبے زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔
چہرے کی جلد کا رنگ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مدھم ہوتا جاتا ہےاور چمک ختم ہو جاتی ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیشہ جلد سے ملتی جلتی گہری فائونڈیشن استعمال کی جائے۔ اگر ایسا ہو تو فائونڈیشن کو زردی مائل شیڈز میں استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ بالوں کو رنگتی ہیں؟