Missile-featured

سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے

EjazNews

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کیلئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر أب ا میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو علی الصباح ایک راکٹ حملہ کیا۔ حملے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔ اس ہوائی اڈے سے روزانہ ہزاروں سعودی شہری سفر کرتے ہیں۔ حملے کے بعد چند لمحوں کیلئے ائیر ٹریفک بند رہی تاہم بعد میں ہوائی اڈا سے معمول کی پروازں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل ترکی المالکی نے بتایا ابھا ہوائی اڈے کے آمد ہال پر راکٹ حملے سےکم سے کم 26 مسافر زخمی ہوئے۔ ان میں یمن، بھارت اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی تین خواتین، دو سعودی بچے شامل تھے۔ حملے میں آٹھ دوسرے مسافروں کو بھی درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ 18 زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ راکٹ حملے سے ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
کرنل ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی اور فوجی حکام دہشت گرد حملے میں استعمال کئے جانے والے راکٹ کی نوعیت کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس حملے سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ حوثی ملیشیا نے جدید طرز کا اسلحہ استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ ایرانی حکومت سرحد پار دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں حوثیوں کی مکمل امداد کر رہی ہے جو بذات خود اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے منظور کی جانے والی قراردادوں (2216) اور (2231) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اپنے بیان کے اختتام میں کرنل ترکی المالکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ کمان حوثیوں کی دہشت گردانہ اور غیر اخلاقی کارروائیوں کا جلد اور ٹھوس جواب دے گی جو دہشت گرد ملیشیا کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دے گی۔ ہم اپنے شہریوں اور تارکین وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینے کیلئے بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ان عناصر کا محاسبہ کرتے رہیں گے جو ایسے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں امن کی امید ایک مرتبہ پھر نظر آنے لگی