انڈیا کے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا

EjazNews

3جون کو بھارتی فضائیہ کا طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا انڈین میڈیا کے مطابق اس میں 13لوگ سوار تھے۔ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انڈیا کے اس طیارے کو خلائی مخلوق لے گئی ہے۔ کیونکہ پوری کوشش کے باوجود اس کا اتا پتا نہیں چل رہا تھا۔اس طیارے کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ چین اور بھارت کی سرحد سے غائب ہوا ہے۔ اب بھارتی میڈیا میں اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے کہ اس طیارے کا ملبہ ارونا چل پردیش کے علاقے لیپو سے 16کلو میٹر کے فاصلے پر ملا ہے۔ اس لڑاکا طیارے کیلئے 8روز تک سرچ آپریشن جاری رہا جس میں 4ہیلی کاپٹرز اور ایک طیارے نے حصہ لیا۔اب یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا یا کیسے تباہ ہوا اس کا جواب ابھی کسی کے پاس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ٹک ٹاک ایپ پر آفیشل پابندی عائد ہو گئی