گرمی کا موسم ہے اور اس موسم میں بچے آئس کریم کیلئے سب سے زیادہ تنگ کرتے ہیں اور بچوں کے علاوہ بڑوں کا بھی دل ہوتا ہے کہ آئس کریم سے محظوظ ہو ا جائے لیکن کیا ہی اچھاہو یہ آئس کریم بازارسے مہنگی منگوا کر جیب پر بھاری بوجھ نہ ڈالا جائے بلکہ کچھ محنت کر کے بچوں اور اپنی صحت کو بھی محفوظ کر لیا جائے تو آئیے ہم آپ کو چاکلیٹ آئس کریم بنانا سکھاتے ہیں۔
اجزاء:دودھ آدھا کپ،کوکو پائوڈر دو چائے کے چمچ، چینی ایک کپ اور وہپڈ کریم ایک کپ اور آئس کریم سانچہ(ہم تھوڑی مقدار میں آپ کو بنانا بتا رہے ہیں اگر آپ نے زیاد ہ لوگوں کیلئے بنانی ہے تو آپ اجزاء کم زیادہ کر کے اپنی ضرورت کے مطابق بناسکتے ہیں)۔
ترکیب:ایک پیالے میں کوکو پائوڈر اور دودھ اچھی طرح مکس کرلیں۔ دوسرے پیالے میں کریم میں چینی ڈال کرخوب شیک کرلیں۔ کوکو پائوڈر کے آمیزے میں مکس کر دیں۔ تمام آمیزے کو آئس کریم کے مخصوص سانچوں میں ڈال کر جمنے کے لیے رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے بعدمزے دار چاکلیٹ آئس کریم کا لطف اُٹھائیں۔
