جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیوایم کے گھر پر چھاپا مارا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کے شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا ۔
سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچ گئی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی۔
بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران پاکستان مخالف تقریر کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔
بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مختلف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جس میں فاروق ستار سمیت دیگر کئی رہنما نامزد ہیں۔
