buget

6800ارب روپے کے وفاقی بجٹ میں ہے کیا

EjazNews

پی ٹی آئی کی حکومت اپنا پہلا باضابطہ وفاقی بجٹ پیش کرے گی۔ یہ بجٹ 6800ارب روپے پر مشتمل ہے۔ وفاقی بجٹ میں سگریٹ، کاربوہائیڈڈرنکس پر ہیلتھ ٹیکس ، چینی ، پولٹری ، الیکٹرانک و دیگر اشیاءپر سیل ٹیکس بڑھانے کی خبریں ہیں ،سیمنٹ ، گاڑیوں، سٹیل پر ایکسائز ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ قرضوں پر سود کیلئے 25سو ارب مختص، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5550ارب ، وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 925ارب روپے مختص ہوں گے،کھادوں کی قیمتوں میں کمی ، سرکاری ملازمین اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ کی توقع ہے۔
3ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ پاکستان اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 7سے 8فیصد رہے گی۔ ڈالر میں اضافہ کے باعث قرضوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ہائیرایجوکیشن کیلئے 28ارب 64کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یہ وہ لوگ ہیں یا تو پاکستان بچے گا یا پھر یہ لوگ:وزیراعظم