سابق صدر آصف علی زرداری نے گرفتاری دیدی ہے۔ ان کو گاڑی تک چھوڑنے کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی چھوٹی صاحبزادی آئیں۔ اس موقع پر جیوے بھٹو کے نعرے گونج رہے تھے۔ سابق صدر کے چہرے پر وہی مسکراہٹ برقرار تھی جو ہر وقت ہوتی ہے
آصف علی زرداری کی گرفتاری کےبعد بعد میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ان کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی سڑکوں پر آگئے ہیں۔
تحریک انصاف اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہتی ہے کہ آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے۔