اداکار گرش کرناڈا 81برس میں چل بسے

EjazNews

رائٹر،فلم ڈائریکٹر ،ڈرامہ رائٹرگرش کرناڈا 81برس کی عمر میں موت کی آغوش میں سو گئے ہیں ۔1938ءمیں پیدا ہوئے۔ ساﺅتھ اور ہندی فلموں میں اپنے فن کا جوہر دکھاتے رہے۔ وہ آکسفورڈ اور شگاگو یونیورسٹی سے بھی منسلک رہے ہیں۔ 1970ءمیں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔کرناڈا انڈیا کے بنگلور شہرمیں موت کی آغوش میں گئے۔ انہوںنے اپنی خدمات کے عوض متعدد ایوارڈ حاصل کیے ۔ ان کی مشہور زمانہ فلمیں تو بہت ہیں لیکن ہندی سینما کیلئے موجودہ زمانہ میں ان کا رول ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے میں مختصر مگر جاندار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اللہ وسائی کا نورجہاں سے میڈم نور جہاں تک کا سفر