کویتی شہر مطربہ دنیا کا گرم ترین شہر قرار

EjazNews

دنیا کے بیشتر ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم کویت کے شہر مطربہ کو دنیا کا گرم ترین شہر قرار دیا گیا ہے جہاںدرجہ حرار ت 50.1سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر بصرہ دنیا کا دوسرا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 49.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مطربہ، بصرہ اور گردو نواح میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا، عراقی ریڈیو، صوت العراق کے مطابق کویتی شہر مطربہ ابھی غیر آباد ہیں ماہرین کے مطابق ریاست راجستھان کے شورو شہرمیں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور ہما چل پردیش میں درجہ حرارت 44.9سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
اے آر وائے نیوز کا کہنا تھا کہ ہما چل پردیش جو معتدل آب و ہوا کے لیے مشہور ہے وہاں بھی درجہ حرارت بڑھا ہے، پاکستان میں بھی لاہور،ف یصل آباد اور کراچی سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی پارہ اوپر گیا ہے، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیاگیا۔ادھرسعودی ماہرموسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بتایا ہے کہ شدید گرمی کے باعث سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سانپ اور بچھو بلوں سے باہر آنے لگے ہیں، عسیرریجن میں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کوسانپ اور بچھوﺅں سے بچنے کےل یے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی کہانی