imran khan

بے نامی اثاثے ظاہر کردیں30جون کے بعد مہلت نہیں ملے گی: وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 2ہزارارب صرف قرضوں کی قسطوں میں چلے جاتے ہیں، ہماری قوم میں صلاحت موجود ہے، ہم لوگ 10ہزار ارب ہر سال اکٹھا کرس کتے ہیں۔ بے نامی اکاﺅنٹس ،بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق ہمارے پاس وہ معلومات ہیں، جو پہلے کبھی نہ تھیں ،ہمارے دوسرے ممالک سے معاہدے ہو چکے ہیں اور مزید معلومات آرہی ہیں جو پہلے کبھی کسی حکومت کے پاس نہیں تھی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا عوام سے کہتا ہوں کہ جن کا غیر ظاہر شدہ پیسہ باہر پڑا ہوا ہے وہ 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں شریک ہوں اور اس سے فائدہ اٹھائیں اس کے بعد انہیں موقع نہیں ملے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ جو قوم اپنی حالت خود بدلنے کی کوشش نہیں کرتی اللہ بھی ان کی حالت نہیں بدلتا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا، عوام آگے بڑھیں اور موقع دیں کہ ہم اس ملک کو پیروں پر کھڑا کریں اور لوگوں کو غربت سے نکالیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہیں دیں گے تو ہمارا ملک اوپر نہیں اٹھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سکندر نے خوف سے دنیا جیتی ہے، عمران خان آپ نے محبت سے جیت لی ہے: نجوت سنگھ سدھو