Super 30

Super30 تعلیم کے موضوع پر بننے والی فلم

EjazNews

تعلیم کے موضوع پر بننے والی ہریتک روشن کی نئی فلم سپر تھرٹی 12جولائی کو انڈیا میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس فلم پر کتنی محنت کی گئی ہے۔ انڈیا اور پاکستان میں بہت سے مسائل کی طرح تعلیم کا موضوع بھی تقریباً ملتا جلتا ہے۔ تعلیم کو کاروبار یہاں بھی بنایا گیا ہے اور وہاں پر بھی ۔
تعلیم معاشرے کے ہر بچے کا حق ہوتی ہے لیکن انڈیا اور پاکستان میں سب کچھ ہی مختلف ہے۔ جس طرح انڈیا میں امیر کی تعلیم اور غریب کی تعلیم میں فرق ہے اسی طرح پاکستان میں بھی ہے۔ امیر اور غریب کی تعلیم الگ الگ ہے۔ جس طرح کی تعلیمی سہولتیں اور ماحول امیروں کے بچوں کو ملتاہے غریب تو اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ بس اسی موضوع پر بننے والی یہ فلم ہریتک روشن کی شاندار اداکاری پر مبنی ہے۔ یہ مشکل موضوع ہے اسی لیے اس پر بہت کم فلم میکر کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چھلاوا اور رانگ نمبر 2کا عید پر شاندار استقبال