آسٹریلیا کوبھارت سے جیتنے کیلئے 354رنز بنانے ہوں گے

EjazNews

اوول گرائونڈمیں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، انڈیا کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اس کا اندازہ آج کے کھیل سے بھی لگایاجاسکتا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو 353رنز کا ہدف دینا بیٹنگ لائن کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے شیکر دھاون اور ویرات کوہلی اپنی ٹیم کو وننگز رنز دئیے۔
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں روہت شرما نے 57، شیکر دھاون 117، ویرات کوہلی82 ہاردک پانڈیا48 ، مہندرا سنگھ دھونی 27، اور راہل نے 11رنز کی اننگز کھیلی
اب دیکھتے ہیں کینگرو کیا حکمت عملی اختیار کرتے ہیں کیونکہ انڈیا کی جانب سے دئیے جانے والا ٹارگٹ کوئی آسان ٹارگٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کو کھول رہے ہیں،اگر شرائط پر عمل نہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں:وزیراعظم