اب سمندر کے اندر بیٹھ کر بھی کھانے کا مزہ لیا جاسکتا ہے

EjazNews

ویسے تو آپ نے بہت سے ریسٹورنٹ دیکھے اور سنیں ہوں گے اور بہت سومیں کھانا بھی کھایا ہو گا لیکن زیر سمندر شیشے کی مضبوطی سے بنا ناروے کا 5.8میٹر لمبا ریسٹورینٹ اپنی مثال آپ ہی ہے۔ آپ تصور کیجئے کہ کیا ماحول ہو گا جب آپ زیر سمندر پانی کی تہہ میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہوں اور آپ کے ارد گرد مچھلیاں ،اور سمندری جانور گھوم رہے ہوں گے،سمندر میں غوطہ کھاتے انسان پھر رہے ہوں ۔یہ ناقابل تصور حقیقت پر مبنی ہے۔ خاص کر اگر اس ہوٹل میں رات کے وقت کم لائٹس میں بیٹھ کر کھانا کھایا جائے تو پھر اپنے ذہنی تصور کو گھما کر سوچیں کہ کیسا منظر ہوگا۔

زیر سمندر ریسٹورینٹ کا ایک منظر
یہ بھی پڑھیں:  انسان اب سورج کے راز جاننے کی کوشش کر رہا ہے