Potatoes Curyy

آلو کا سالن

EjazNews

اجزاء: آلو تین پائو، گھی ایک چھٹانک، ہلدی آدھا چمچہ (چائے کا) ،پسا ہوا دھنیا ایک چمچہ، کلونجی ایک چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ ایک چمچہ، اجوائن ایک چمچہ، جمیکا کی سرخ مرچ ایک، پیاز آدھ پائو، لہسن چھ جوئے ، ہری مرچیں چھ، ادرک آدھی چھٹانک، ٹماٹر دو، دہی آدھی پیالی، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب: آلو چھیل کر ان کے دو دو یا چار چار ٹکڑے کرلیں ۔دیگچی میں گھی کو اچھی طرح گرم کر اس میں پیاز سرخ کریں اور پھر ہلدی، نمک، دھنیا، کلونجی، اجوائن، جمیکا کی سرخ مرچ، لہسن، ادرک اور دہی ڈال کر بھونیں۔ پھر اس میں آلو اور ٹماٹر ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔ آلو خوب بھن جائیں تو اتنا پانی ڈالیں کہ وہ گل جائیں اور حسب ضرور شوربا بھی رہے۔ اس کے بعد کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔تین چار منٹ تک گھی اوپر آجائے گا اس پر گرم مسالااور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خشاش کا سالن