بنگلہ دیش کو 106رنز سے شکست

EjazNews

ورلڈ کپ 2019ء میں اب تک کے میچوں میں سب سے بری شکست بنگلہ دیش کے حصے میں آئی جو کہ 106رنز سے ہوئی ہے۔انگلش ٹیم نے بنگلہ دیش کو 387رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ پورا کرنا بظاہراً بھی مشکل تھا کیونکہ حریف بہت مضبوط تھا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 280رنز بنا سکی جو بظاہراً اب تک اگر میچوں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو برا نہیں ۔ بعض فیصلے اچھے نہیں ہوتے ٹاس جیت بائولنگ کرنے کا بنگلہ دیش کا فیصلہ ناقدین کے خیال میں ٹھیک نہیں تھا بنگلہ دیش ٹیم پہلے کھیل کر انگلش ٹیم کو اعصابی طورپر کمزور کرے کی کوشش کر سکتی تھی۔ بحرکیف بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال 19، سومیا سرکار 2، شکیب الحسن 121کی شاندار اننگز کھیل کر گئے جبکہ مشفیق الرحمن 44، محمد مطیع صف، مہمد اللہ 28، مصد حسین 26، محمد سیف الدین 5، مہدی حسن 12، مشرفی مرتضیٰ صفر سکور پر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینا انڈیا کو مہنگا پڑگیا