afganistan

افغانستان نے نیوزی لینڈ کوجیت کیلئے 173رنز کا ہدف دے ڈالا

EjazNews

افغانستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ افغانستان کے حضرت اللہ نے34، نور علی زردان نے31،رحمت شاہ صفر،حشمت اللہ 59 گلبدین 4،محمد نبی9، نجیب اللہ زدران4، اکرم علی خیلی 2 ، رشید خان صفر، آفتاب عالم 14، حامد حسن 7۔ کیویز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ان کا یہ فیصلہ بظاہراً تو ان کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے لیکن افغانستان کی ٹیم بھی اب کوئی کمزور ٹیم نہیں رہی ۔ اس نے جو پچھلے میچ کھیلے ہیں جیت ہار سے ہٹ کر اس میں افغان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں افغان ٹیم پورے 50اوورز نہیں کھیلی سکی اور محض 41اوورز پر پوری کی پوری ٹیم کو نیوزی لینڈ پویلین میں پہنچانے میں کامیاب رہا۔یوں مجموعی طور پر افغان ٹیم 172رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:  2سال میں 30کروڑ پودے لگائے ہیں،ہدف 10ارب پودے لگانے کا ہے:وزیراعظم