بینگن کا رائتہ

EjazNews

آدھا کلو دہی تھوڑا سا دُودھ یا پانی ڈال کر پھینٹ لیں۔پھر اس میں حسبِ ذائقہ نمک، سفید زیرہ، لال مرچ، ایک چھٹانک کتری ہوئی پیاز، چار ہری مرچیں اور آدھا چائے کا چمچ پِسی ہوئی کالی مرچ شامل کردیں۔ دو، تین پائو بینگن اُبالیں اور چھلکا اُتار کر میش کرکے، دہی میں مکس کردیں۔ آخر میں ہرا دھنیا اور پودینا چھڑک دیں۔بینگن کا رائتہ مزیدار اور صحت بخش ہے خاص کر اس گرمی کے موسم میں۔کچھ لوگ اسے مزیدار کرنے کیلئےاس میں انار اور مختلف قسم کی چیزیں بھی ڈال لیتے ہیں یہ آپکی مرضی پر منحصر ہوتا ہے۔اسے کچھ لوگ روٹی کے ساتھ بھی کہتے ہیں سالن کی جگہ پر۔

یہ بھی پڑھیں:  چٹ پٹی دال