sri lanka

سری لنکا ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیت گیا۔افغانستان کی دوسری ناکامی

EjazNews

افغانستان اور سر ی لنکا کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا ٹیم میں کرونارتنے 30، پریرا78،تھرمانے25، کے بعد کوئی بھی قابل ذکر سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور یوں پوری ٹیم 201پر ڈھیر ہو گئی ۔
سری لنکا کے اوپنرز نے اچھی اننگز کا آغاز کیا ،پہلی وکٹ92 رنز بنائے۔بہتر آغاز ملنے کے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں کوسل پریرا اور لہیرو تھریمانے نے 52 رنز کا اضافہ کیا۔
افغانستان کے خلاف بہتر آغاز ملنے کے باوجود سری لنکن مڈل آرڈر نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہر کیا اور 15 رنز کے اضافے سے 5 وکٹیں گنوا دیں۔بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا تاہم سری لنکن ٹیم 36.5 اوورز میں 201 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کوسل پریرا 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔
افغانستان کی ٹیم میں محمد شہزاد 7،حضرت اللہ 30،رحمت شاہ2،حشمت اللہ صدیقی 4، محمد نبی11، گل بدین 23، راشد خان2، نجیب اللہ 43،دولت زدران6،حامد حسن6،مجیب الرحمن1
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 4، دولت زردارن اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں حالات بہتر ہو رہے ہوں تو بھارت میں کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے