پاکستان کرکٹ ٹیم عید اور جیت مبارک

EjazNews

پاکستان اور انگلینڈ کا میچ شاندار تھا پاکستانی ٹیم میں ٹیم ورک بھی نظر آیا اور ذمہ داری بھی جبکہ انگلینڈ بھی اچھا کھیلا لیکن 9وکٹوں پر 334رنز بنا کر گرین شرٹس سے ہارنا ہی پڑا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12رنز پر گری جب جیسن رائے 8سکور بن کر پویلین لوٹ گئے۔جبکہ بیرسٹو 32، روٹ 107، بین اسٹوکس 13، جوز بٹلر 103، معین علی19،کرس ووکس21، جو فرا آرچر ایک رن بنا کر پویلین کی راہ پر چل پڑے۔

وہاب ریاض نے3شاداب خان ،محمد عامر،نے دو دو جبکہ محمد فیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا ۔فخر زمان نے 36رنز ، امام الحق نے 44رنز ،بابر اعظم نے 63، محمد حفیظ84، سرفراز احمد 55، آصف علی14، شعیب ملک8،وہاب ریاض4، حسن علی10، شاداب خان10رنز کی اننگز کھیلی۔یوں مجموعی طور پر 348رنز کا بڑا ہدف انگلش ٹیم کو دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کشمیریوں کے حقوق کے لیے یورپی پارلیمنٹ میں خصوصی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر وفد کے ہمراہ شریک


یہ آسان ٹارگٹ نہیں ہے بس سنبھل کر بائولنگ اور فیلڈنگ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ انگلینڈ کا یہ ہوم گرائونڈ بھی ہے اور دنیا کے منجھے ہوئے کھلاڑی اس ٹیم میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔
انگلش ٹیم میں جیس رائے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، کپتان این مورگن، بین اسٹوک، جوس بٹلر، معین علی، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ ورلڈ کپ کی دو ایسی ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے جن میں سے ایک ورلڈ کپ کی ریکنگ میں بہترین نمبروں پر ہے اور دوسری وہ جس سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ کس وقت کیا کر جائے۔ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کی بجائے یہ لکھنا زیادہ اچھا رہے گا بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ میچ ہارا۔ جبکہ انگلش ٹیم نے اپنا پہلا میچ شاندار کھیلا اور جیتا بھی ۔ انگلینڈ کا ہوم گراﺅنڈ ہے اس کابھی اس کو ایڈوانٹیج ہے ۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا کھیل پاکستانی ٹیم کیلئے بہت اہم ہے۔ لیکن اگر ٹیم ہر قسم کا پریشر دماغ سے نکال کر کھیلے تو کیا ہی اچھا ہوگا۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن کھیل کر ہارنا میں کوئی حرج نہیں ہوتا ، بس اپنی مد مقابل ٹیم کو کمزور سمجھنے والی غلطی ہی سب سے بڑی غلطی بن جاتی ہے۔ ورلڈ کپ میں یہ پاکستانی ٹیم اور انگلینڈ کی ٹیم کا دوسرا دوسرا میچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عید کے بعد حکومت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی

بہرکیف پاکستانی اور انگلش ٹیم کے درمیان میچ شروع ہو چکا ہے۔ امید کرتے ہیں یہ میچ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔