پاکستان کا یہ ننھا منھا احمد اپنی کلاس میں ایک ٹک ٹاک سے سوشل میڈیا کی نظروں میں آیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ پاکستان ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا ہے۔ اب ہرپروگرام میں نظر آرہا ہے۔ سب اس پیارے سے بچے کو گلے لگانا چاہتے ہیں لیکن خواتین ماڈل اور اداکاروں میں ایک رئیس لگ گئی ہے جس میں ہر کوئی اس بچے کو اپنے گال پر پیار کرنے کا کہہ رہی ہے۔

پیارا سا احمد کبھی مغل اعظم کے روپ میں نظر آرہا ہے تو کبھی کسی روپ میں اورکبھی کہتا نظر آرہا ہے ہم کو بولتا ہے پیچھے دیکھو۔ پیارا سا بچہ خوش نصیب ہے کہ اتنی زیادہ شہرت اتنی کم عمری میں اسے حاصل ہوئی اور اس کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی ہیروئنز کے گال چومنے کا موقع بھی میسر آیا۔اب یہ تقریباً پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری میں یہ ہر شو میں نظر آرہا ہے۔

بس والدین خیال رکھیں یہ اس کے پڑھنے کی عمر بھی ہے ۔شوبز انڈسٹری میں ضرور جائے پیسے بھی کمائے لیکن کہیں یہ اپنی پڑھائی کی عمر اس چمک دمک کی دنیا میں کھو نہ دے۔ اس بات کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
