pakistani team

پاکستانی ٹیم نے پہلی غلطی سے کچھ سیکھ لیا ہے، انگلینڈ کو 349کا ہدف دے ڈالا

EjazNews

ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا ۔فخر زمان نے 36رنز ، امام الحق نے 44رنز ،بابر اعظم نے 63، محمد حفیظ84، سرفراز احمد 55، آصف علی14، شعیب ملک8،وہاب ریاض4، حسن علی10، شاداب خان10رنز کی اننگز کھیلی۔یوں مجموعی طور پر 348رنز کا بڑا ہدف انگلش ٹیم کو دیا گیا ہے۔
یہ آسان ٹارگٹ نہیں ہے بس سنبھل کر بائولنگ اور فیلڈنگ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ انگلینڈ کا یہ ہوم گرائونڈ بھی ہے اور دنیا کے منجھے ہوئے کھلاڑی اس ٹیم میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔
انگلش ٹیم میں جیس رائے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، کپتان این مورگن، بین اسٹوک، جوس بٹلر، معین علی، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے انڈیا سے تجارت ختم کر دی
پاکستان اور انگلینڈ کے کپتان ٹاس کے موقع پر

ورلڈ کپ 2019 کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ ورلڈ کپ کی دو ایسی ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے جن میں سے ایک ورلڈ کپ کی ریکنگ میں بہترین نمبروں پر ہے اور دوسری وہ جس سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ کس وقت کیا کر جائے۔ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کی بجائے یہ لکھنا زیادہ اچھا رہے گا بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ میچ ہارا۔ جبکہ انگلش ٹیم نے اپنا پہلا میچ شاندار کھیلا اور جیتا بھی ۔ انگلینڈ کا ہوم گراﺅنڈ ہے اس کابھی اس کو ایڈوانٹیج ہے ۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کا کھیل پاکستانی ٹیم کیلئے بہت اہم ہے۔ لیکن اگر ٹیم ہر قسم کا پریشر دماغ سے نکال کر کھیلے تو کیا ہی اچھا ہوگا۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن کھیل کر ہارنا میں کوئی حرج نہیں ہوتا ، بس اپنی مد مقابل ٹیم کو کمزور سمجھنے والی غلطی ہی سب سے بڑی غلطی بن جاتی ہے۔ ورلڈ کپ میں یہ پاکستانی ٹیم اور انگلینڈ کی ٹیم کا دوسرا دوسرا میچ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سرڈان بریڈ مین کا 71سالہ ایوریج کا ریکارڈ روہت شرما نے توڑ دیا

بہرکیف پاکستانی اور انگلش ٹیم کے درمیان میچ شروع ہو چکا ہے۔ امید کرتے ہیں یہ میچ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔