برٹش ائیر ویز کی پروازیں بحال

EjazNews

برٹش ائیرویز 240 مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام آباد پہنچی،برٹش ائیر ویز نے 10سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کیا ہے۔ برٹش ائیر ویز کی لندن سے اسلام آباد کیلئے پورے ہفتے میں 3پروازیں چلائی جائیں گی۔ 2008ءمیں پاکستان کے میریٹ ہوٹل حملے کے بعد برطانوی ائیر لائنز نے پاکستان سے اپنے تمام دفاتر اور فضائی آپریشن ختم کر دئیے تھے۔
اس ائیر لائنز کے بحال ہونے سے پاکستان میں فضائی ٹریفک میں مثبت مقابلے میں اضافہ ہو جائے گا۔ کیونکہ مسافروں کے پاس پہلے خلیجی ائیر لائن اور پی آئی اے کے سوا آپشنز نہیں تھیں۔
برٹش ائیر لائن کی پہلی پروازاسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچی تو مسافروں کے استقبال کے لیے وفاقی وزیر غلام سرور ، مشیر تجارت رزاق داﺅد اور زلفی بخار ی موجود تھے۔
یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان سے جانے والی کوائیر لائن واپس آئے ہمیں اس بات پر بھی غور کرنا چاہیے کہ ہم اور فضائی کمپنیوں کو بھی اپنے ملک میں جگہ دیں اس کے ساتھ ساتھ اپنی ائیر لائن کی طرف بھی توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا ڈیم کی افتتاحی تقریب کے بعد خطاب