مہندی کے بغیر عید ادھوری ہے

EjazNews

ماہ صیام اپنے اختتام کی جانب جارہا ہے اور عید کے تہوار کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ پورا مہینہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد یہ تہوار خوشیاں ، مسرتوں اور ,.راحتوں کا تہوار ہوتا ہے۔ خواتین کیلئے خاص کر سجنا دھجنا ضروری ہوتا ہے۔ جہاں تک سجنے دھجنے کی بات ہے تو بغیر مہندی کے یہ رنگ روپ ادھورا ہے۔ آپ کسی بھی عمر سے ہوں لیکن مہندی ایک ایسی چیز ہے جو خواتین کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ ایشیاءسے تعلق رکھنے والی خواتین میں مہندی کا رجحان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بانسبت مغربی خواتین کے۔ تو ہم نے چنے ہیں مہندی کے خوبصورت ڈیزائن آپ کیلئے ۔ جو آپ کی خوبصورت میں اضافہ کا سبب بننے والے ہیں۔