بنگلہ دیشی چھا گئے 331 کا ہدف دے ڈالا

EjazNews

انگلینڈ میں اوول کے میدان میں کھیلے جارہے ،اس میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کے اوپنرز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اچھا آغاز کیا ۔تمیم اقبال نے 16، سومیا سرکار 42،شکیب الحسن 75،مشفکر78،محمد متھن 21،مصدق حسین 26،محمود اللہ 46،اور مہدی حسن 5رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ہر ٹیم کے لیے پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ درست نہیں یوتا آج کے اس میچ نے یہ ثابت کر دیا اور یوں میرے بنگالی بھائیوں نے مد مقابل کو 331 کا بڑا ہدف دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں مشرفی مرتضی کپتان، شکیب الحسن نائب کپتان، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل مستفیض الرحمان اور ابو جاویدشامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  4سالہ بچی کو زیادتی بعد قتل کیا گیا