sauce

قیمے کی چٹنی

EjazNews

اجراء: قیمہ تین پائو ، املی آدھ پائو، گھی دو چھٹانک، پسی ہوئی ادرک چائے کا ایک چمچہ، لہسن پسا ہوا یک چمچہ، نمک حسب ذائق، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، خشخاش دو چمچے ، ناریل دو چمچے، تل دو چمچے ، دھنیا سوکھا ایک چمچہ، یزرہ سفید دو چمچے ، لال مرچ ثابت بارہ۔ ہری مرچیں چار۔ ہرا دھنیا آدھی گڈی، پودینہ آدھی گڈی۔
ترکیب: سب مسالوں کو بھون لیں۔ پھر پیس لیں ، املی بھگو کر اس کا کٹھا نکال کر رکھ لیں۔ دیگچی میں گھی جب پکنے لگے ، زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر لال کریں۔ قیمے میں تمام پسا ہوا مسالا ملا لیں ۔ ادرک اور لہسن بغیر بھونے ڈالیں ، قیمہ مسالے سمیت گھی میں ڈال دیں ۔ ساتھ ہی املی کا کھٹا ڈال دیں۔ دیگچی کو اچھی طرح ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے ،قیمہ گل جائے تو بھون لیں۔ گھی چھوڑنے لگے تو ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ہرا پودینہ کاٹ کر ڈال دیں اور ڈھکنا بند کریں۔تو لیجئے تیار ہے قیمہ کی چٹنی۔

یہ بھی پڑھیں:  مینگو میکرونی سلاد