ورلڈ کپ 2019 میں بنگلہ دیش نے سب کو حیران کر دیا

EjazNews

اوول کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے میچ میں بنگلہ دیش نے 331رنز کا ٹارگٹ جنوبی افریقہ کو دیا تھا۔لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم اس پہاڑ جیسے ٹارگٹ کو عبور نہ کر سکی اور 309 سکور پر کھیل کا اختتام ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈی کوک 23۔ مرکرام45۔ فاف ڈوپلیسی 62۔ڈیوڈ ملر38۔وین ود ڈوسن 41۔فلک وائیو8۔کرس مورس10۔ جین پالڈومینی45۔ربادا13۔ اور عمران طاہر10رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

انگلینڈ میں اوول کے میدان میں کھیلے جارہے ،اس میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کے اوپنرز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اچھا آغاز کیا ۔تمیم اقبال نے 16، سومیا سرکار 42،شکیب الحسن 75،مشفکر78،محمد متھن 21،مصدق حسین 26،محمود اللہ 46،اور مہدی حسن 5رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ہر ٹیم کے لیے پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ درست نہیں یوتا آج کے اس میچ نے یہ ثابت کر دیا اور یوں میرے بنگالی بھائیوں نے مد مقابل کو 331 کا بڑا ہدف دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں مشرفی مرتضی کپتان، شکیب الحسن نائب کپتان، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شکیب الحسن، محمد مٹھن، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل مستفیض الرحمان اور ابو جاویدشامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرار داد منظور،اپوزیشن اور حکومتی وزیروں کی مخالفت