سری لنکا 29.2اوورز پر ڈھیر

EjazNews

ورلڈ کپ 2019ءمیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ 12ویں عالمی ورلڈ کپ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن شرو ع سے ہی انتہائی کمزور دکھائی دی جب پہلے ہی اوور میں لاہیر تھرہیما 4رنز پر پویلین لوٹ آئے اس کے بعد ڈی کرونارتن 52رنز ،کسال پریرا نے نے 29 رنز ،کوسال مینڈس صفر، ڈی سلوا 4 ،میتھیو صفر،میڈنس 1،پریرا27،اودانا صفر ،لکمال 7،ملینگا1رنز بناکر پویلین واپس آئے۔ اس طرح 29اوورز میں پوری ٹیم 136رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکن ٹیم بھی پاکستانی ٹیم کی طرح زیادہ دیر ٹک نہ سکی لیکن یہ کوئی عالمی ریکارڈ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ کیونکہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں دوسرا سب سے کم سکور کرنے کا ریکارڈ بنا یا ہے۔ یہ گراﺅنڈ سری لنکا کیلئے نیا نہیں ہے۔ لیکن سری لنکن ٹیم اس گراﺅنڈ میں میچوں کو جیتنے میںناکام ہی رہی ہے ۔ لیکن نیوزی لینڈ کے ساتھ آج تک اس نے جو 10میچ کھیلے ہیں ان میں سے چھ میں وہ فاتح رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نریندر مودی کا پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار: وزیراعظم عمران خان