اداکارہ صاحبہ سے لائف سٹائل ود صاحبہ تک

EjazNews

ہمار ے معاشرے میں انٹرٹینمنٹ کا خاتمہ ہوتا جارہا ہے اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ کی کمی کا شکار ہمارا معاشرے ہراچھی کاوش کو دل و جان سے قبول کرتا ہے اور پسندیدگی کی مہر بھی ثبت کرتاہے۔ تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اداکارہ صاحبہ کے چینل کے بارے میں۔
اداکارہ صاحبہ ماضی کی مشہور اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں۔ 1990ءکی دہائی میں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں جب انہوں نے اپنے ہی ساتھی اداکار جان ریمبو (افضل خان) سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد صاحبہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور مکمل طور پر ایک گھریلو وائف بن کر زندگی گزارنا شروع کر دی۔ فلمی جوڑیاں بہت کم ایسی ہیں جو شادی کے بعد کامیاب زندگی گزارتی ہیں ،لیکن جو گزارتے ہیں وہ کمال کرتے ہیں ۔صاحبہ نے اپنی شادی شدہ زندگی میں کچھ ڈراموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا اور یہ کام ان کا اپنے شوہر کے ساتھ ہی تھا۔
آج کل صاحبہ نظرآرہی ہیں یوٹیوب کے چینل پر جی ہاں یہ یوٹیوب چینل انہوں نے اپنا بنایا ہے جہاں پر وہ اپنے سفر سے لے کر مختلف کھانے کی تراکیب سکھا رہی ہیں۔ لائف سٹائل ود صاحبہ کے نام سے شروع کیا گیا یہ یو ٹیوب چینل دیکھتے ہیں دیکھتے عوام میں مقبول ہوتا جارہاہے اورلاکھوں کی تعداد میں لائف سٹائل ود صاحبہ کو لوگ پسند کر رہے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ پاکستانی قوم اس جوڑی کو آج بھی کتنا پسند کرتی ہے۔ صاحبہ کا یہ چینل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جس کو شروع کیے کچھ زیادہ عرصہ نہیں بیتا لیکن اس کی پسندیدگی سے لگتا ہے کہ بہت جلد یہ پاکستان میں یوٹیوب کا ایک مشہور چینل بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  لاکھوں چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے اداکار مرزا شاہی انتقال کر گئے