جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے عید پر ریلیز ہونے والی فلموں کی پروموشن اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ عید پر دو پاکستانی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ایک رانگ نمبر 2اور دوسری چھلاوا۔ چھلاوا کا ٹائٹل رول مہوش حیات کر رہی ہیں جبکہ رانگ نمبر 2کا نیلم منیر۔ اور رانگ نمبر 2میں نیلم منیر کا ساتھ دے رہے ہیں سمیع خان ۔ یہ فلم رانگ نمبر کا سیکوئیل ہے ۔ روائیول آف سینما کے بعد جو نئے ڈائریکٹرز آئے ہیں ان میں یاسر حسین بھی ہیں۔ ویسے تو زیادہ تر ڈائریکٹرز کا تعلق مکمل طورپر فلم سے نہیں تھا اس لیے ان کی فلمیں بھی فلمیں کم ٹی وی کا ڈرامہ زیادہ محسوس ہوتی رہی ہیں۔ لیکن انہی ڈائریکٹرز میں سے کچھ میں نکھار آیا اور ان کی ہر آنے والی فلم پہلے سے بہتر ہونے لگی انہی میں سے یاسر حسین ایک ہیں۔ ویسے تو ان کے فیورٹ ہیرویاسر حسین ہیں لیکن اس دفعہ ان کو رپلیس کر کے سمیع خان کو لیا گیا ہے۔ یاسر حسین کی ہر فلم میں کوئی نہ کوئی میسج ہوتا ہے جو وہ اپنی فلم کے ذریعے معاشرے تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم میں بھی بڑی خوبصورتی کے ساتھ انہوں نے صفائی کے موضوع کو اجاگر کیا تھا ۔اب امید کرتے ہیں ان کی یہ فلم بھی پہلے سے بہتر ہوگی اور اس میں بھی ضروری کوئی نہ کوئی پیغام ہوگا۔
