کیلی فورنیا میں دنیا کی سب سے چھوٹی ،کم وزن بچی کی پیدائش

EjazNews

کیلی فورنیا کے شہر سائنڈائیگو میں ایک خاتون نے دنیا کے سب سے چھوٹے بچے کو جنم دیا ہے۔ یہ بچہ سیب کے سائز کا ہے۔جس خاتون نے اس بچے کو جنم دیا ہے وہ 40ہفتے تک پیرگنٹ رہیں۔40ہفتوں کی پیرگنسی کے بعد پیدا ہونے والا بچہ 245گرام کا ہے۔ اس بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد وہ صرف ایک گھنٹہ تک اس کے ساتھ رہے۔بچے کی ماں نے جذباتی انداز میں کہا کہ آپ سوچیں اس ماں پر کیا بیتی ہوگی جس کو بتایا گیا ہو کہ اس کا بچہ ایک گھنٹہ کے بعد مر جائے گااور والدین صرف ایک گھنٹے تک اپنے بچے کے ساتھ رہے ہوں۔لیکن وہ ایک گھنٹہ کئی گمنٹوں میں تبدیل ہو گئے اور پھر ایک دن اور پھر ایک ہفتہ ہو گیا۔
اس بچے کی پیدائش گزشتہ برس دسمبر میں آپریشن کے ذریعے ہوئی تھی اور حمل کی سخت پچیدگیوں نے ان کی والدہ کی جان کو بھی خطرہ میں ڈال دیا تھا۔ 5ماہ تک اس ننھی منھی پیاری سی بچے کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور اب اس کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جب اس بچی کو ڈسچارج کیا گیا اس وقت اس کا وزن پانچ پائونڈ ہو چکا تھا۔
جس ہسپتال میں یہ بچی پیدا ہوئی اس کی نرس ایما وائسٹ کا کہنا تھا کہ سیبی پیدا ہونے کے وقت اتنی چھوٹی تھی کہ اسے بڑی مشکل کے ساتھ بستر پر دیکھا جاسکتا تھا۔ اور اسے آسانی کے ساتھ ہتھیلی پر اٹھایا جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 23ہفتوں کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی بچے سے اس بچی کا وزن آدھا تھا۔
اس سے قبل دنیا کے سب سے چھوٹے بچے کا ریکارڈ جرمنی میں 2015ء میں پیدا ہونے والے بچے کا تھا جس کا پیدائش کے وقت وزن اس بچی سیبی سے سات گرم زیادہ تھا۔
standard.co.ukکے مطابق یونیورسٹی آف آئیووا کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ یقین نہیں کرتے لیکن زندگی میں ایسے معجزات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اب سمندر کے اندر بیٹھ کر بھی کھانے کا مزہ لیا جاسکتا ہے