پاکستانی ٹیم کی شرمناک ترین ابتداء

EjazNews

13.4اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 108رنز بنا کر 7وکٹوں سے پاکستانی ٹیم کو ٹائم سے فارغ کر دیا ، زیادہ بائولنگ کرنے کی پریشانی سے نجات مل گئی۔ پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو106رنز کا ہدف دیا تھا۔کرکس گیل نے نصف سنچری سکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔آج کھیلے جانے والے میچ نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو انتہائی مایوس کیا۔
ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کالی آندھی کی فیلڈنگ اور بائولنگ پوری طرح چھا گئی۔ اور پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ امام الحق 2رنز بنا کر واپسی کی پر چل پڑے، فخر زمان 22رنز ، حارث سہیل 8، بابر اعظم 22، سرفراز احمد 8، عماد وسیم 1، شاداب خان صفر حسن علی ایک جبکہ محمد حفیظ 16،اور وہاب ریاض 18رنز بنا ئے۔
ویسٹ انڈیز کے اوشانے تھومس نے4 ، جیسن ہولڈر نے 3اور آندرے نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دو ہندو لڑکیوں کے اغواء پر وزیراعظم کا نوٹس