imran-khan

وزیراعظم عمران خان کا ٹیم کیلئے مشورہ

EjazNews

وزیراعظم عمران خان ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔ وہاں سے انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی طرف سے پوری جدوجہد سے کھیلیں ،آخری بال تک لڑیں اور اپنے دما غ میں شکست کا خوف نہ آنے دیں، قوم کی دعائیں اور سپورٹ سرفراز اور ٹیم کے ساتھ ہیں۔
پاکستانی ٹیم آج اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیل رہی ہے۔ جس میں پوری قوم کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوئی ہیں اور دعائوں کیلئے ہاتھ اٹھے ہوئے ہیں۔ اب اس موقع پر وزیراعظم کا بھی حوصلہ افزائی کا ٹویٹ سامنے آیا ہے۔
میچ شروع ہو چکا ہے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 336رنز کا ہدف دے دیا