ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان جیت گیا

EjazNews

انگلش ٹیم کی جانب سے دئیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 207 رنز پر۔ڈھیر ہو گئی۔39اوورز میں پوری ٹیم پولین کے میں تھی۔جنوبی افریقہ میں سب سے نمایاں ڈی کوک رہے جنہوں نے68رنز بنائے۔باقی ٹیم کی کارکردگی یہ ہاشم آملہ13۔مرکرام11کپتان فاف ڈپلوسی5۔وینڈڈورسن50۔جےپی ڈومینی8۔پری ٹوریس ایکفلک واویو24۔ربادا11۔عمران طاہر صفرسکور کر سکے۔یوں انگلش ٹیم ہوم گرائونڈ میں مزید پر اعتماد ہو گئی ہے۔

میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوا ۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کو 312رنز کا ہدف دے دیا۔
انگلش ٹیم کے پہلی وکٹ بریسٹو کی گری جو کوئی بھی رن نہ بناسکے اور جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اب ذمہ داری بڑھ گئی تھی اور منجھی ہوئی ٹیم کے جو روٹ اور جیسن کی جوڑی نے 107رنز بنائے۔ جیسن رائے 54جبکہ جو روٹ 51رنز بنا پائے۔ اس کے بعج اوئن مورگن 54، سٹوکس 89، بٹلر 18، کرس ووکس 13 ، لیام پلنک 9اور جو فرارآر 7رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ 
جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی نے 3کھلاڑی، عمران طاہر اور کیگسوربادا نے 2-2وکٹیں حاصل کیں۔ 
ورلڈ کپ 2019ء میں 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلو ں کی توقع کی جارہی ہے۔ آج پہلا میچ اور پہلا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دی جائیں: وزیراعظم عمران خان