imran-khan

وزیراعظم کی مداخلت سے ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن پہنچ گئے

EjazNews

ملائیشیا کی جیلوں میں ساڑھے تین سو پاکستانی قید تھے۔ یہ قیدی رہائی کے بعد فضائی حدود پر پابندی کی وجہ سے وطن نہ آپا رہے تھے۔ان میں سے زیادہ تر پاکستانی انڈیا اور پاکستان میں ہونے والی کشیدگی کے ڈائریکٹ فلائٹس کے کینسل ہونے کی وجہ سے اس حالت میں تھے کیونکہ وہاں رہنے کے باعث بہت سے پاکستانیوں کے ویزے ختم ہو گئے تھے۔ عید کا موقع تھا، چاہے آپ کسی اسلامی ملک میں کیوں نہ ہوں لیکن عید کا مزہ اپنوں میں ہوتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی آئی نے ملائیشیا میں پھنسے ہوئے تین سو سے زائد پاکستانیوںکو وطن واپس پہنچانے کے لئے انتظامات مکمل کئے۔ پی آئی اے نے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ایک بوئنگ 777طیارہ کی خصوصی پروازہ کی منظوری دی ۔ خصوصی پرواز اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوئی جو تین سو سے زائدپاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئی ۔ ملائیشیا سے 320پاکستانی قیدی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے ۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کے والد انتقال کر گئے

یاد رہے :پاک بھارت کشیدگی کے باعث فروری 2019ءسے براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث قیدیوں کی واپسی ممکن نہ ہو سکی تھی۔ پاک بھارت کی ائیر سپیس بند ہونے سے کوالالمپور تک پروازمنقطع ہے۔