جنون گروپ کا نیا نغمہ شائقین کرکٹ میں نیا جوش جگا رہا ہے

EjazNews

جنون بینڈ نے ورلڈ کپ 2019ء کیلئے قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نیا نغمہ جاری کیا ہے۔ شاندار ویڈیو شوٹ کے ساتھ یہ گانا سننے کے ساتھ ساتھ دیکھنے کے بھی قابل ہے۔ یہ بینڈ ہمیشہ سے انفرادیت کا حامل رہا ہے ۔ علی عظمت کا ساتھ اس گانے میں سلمان احمد اور برائن نے دیا ہے۔ یہ گانا حقیقی پاکستان کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہر طبقہ میں ہے اور اس جنون کی نوعیت بھی مختلف ہے۔ کرکٹ جنون ہم پاکستانیوں کو ایک کر دیتا ہے چاہے ہم کسی بھی مسلک ، مذہب علاقے سے تعلق ر کھتے ہوں ۔
اسی گروپ نے 1996ء میں بھی پاکستانیوں کیلئے گانا تیار کیا تھا اور اب بھی۔یوں اس بینڈ کا تقریباً 23سال بعد کرکٹ کے شائقین کیلئے دل چھو لینے والا گانا ریلیز ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دوبارہ ریلیز کے بعد اواتار نے تاریخ رقم کر دی