Maraym nawaz

ایٹمی دھماکے رکوانے کیلئے امریکہ نے 5ارب ڈالر کی آفر کی تھی جسے نواز شریف نے مسترد کر دیا: مریم نواز

EjazNews

لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کہنا تھا کہ ملک و قوم کا محسن پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا سابق وزیراعظم کوٹھ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ کارکنوں کو میری طرف سے سلام اور دوسرا کوٹ لکھپت کی سلاخوں کے پیچھے سے پیش کر رہی ہوں۔
مریم نواز کا شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر حملے کے متعلق کہنا تھا کہ اس معاملے پر ملک میں کہیں حکومت نظر ہیں آئی۔ اور جعلی اعظم کا ایک بیان بھی نہیں۔ اگر ریاست پر حملہ ہوا ہے تو ریاست کا سربراہ کہاں غائب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ضرب عضب اور د الفساد شروع کیا تو پوری قوم کو فوج کے پیچھے کھڑا کر دیا تھا اسی لیے کامیابی ملی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے اس لیے بیرون ملک کے سربراہان دورے نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے این آ ر او نہیں مانگا۔لیکن جو ہر بات پر کسی کے اشارے کا منتظر ہو، وہ کسی کو کیا این آر او دے گا۔حکومت تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ 6ارب ڈالر کے عوض مالیاتی ادارے کے ہاتھوں ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے نہ کرنے کیلئے امریکہ نے 5ارب ڈالر کی آفر کی تھی جسے میاں نواز شریف نے مسترد کر دیا، ان کے فیصلے سےقوم کی تقدیر ہمیشہ کیلئے بد ل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  این اے75ڈسکہ کے الیکشن ملتوی کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد