Khawaj asif

میرے بھائی (فواد چوہدری) کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے:خواجہ آصف

EjazNews

خواجہ آصف کی اسمبلی میں کی گئی تقریر میڈیا کی زینت بنی رہی ۔ تقریر تھی بھی شاندار اور ملکی محبت سے بھری ہوئی تقریر تھی جس میں ملکی معاملات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے دو ممبران نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور اس حملے کے نتیجے میں پاک فوج کو نقصان پہنچا ۔ اور پی ٹی ایم کے حملہ آور بھی مارے گئے۔ افسوسناک صورتحال یہ سامنے آئی کہ اس سارے حملوں کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو اسمبلی میں بیٹھ کر پورے ملک کی رہنمائی کرتے ہیں۔
جہاں پر یہ تقریر ملکی معاملات کی طرف نشاندہی کر رہی تھی وہی پر ایک لمحہ ایسا بھی آیا جس پر زیر لب سپیکر قومی اسمبلی اور پورا ہائوس زیر لب مسکرا رہا تھا۔ جب خواجہ آصف نے فواد چوہدر ی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو لہریں گننے پر لگا دیں تو اس میں بھی کوئی کام نکال لے گا۔ میرے بھائی کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ۔جب سے فواد چوہدری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گیا ہے اچھی باتیں کرنے لگ پڑا ہے۔
جب سے فواد چوہدری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گئے ہیں وارے نیارے ہوگئے ہیں کیونکہ کسی نہ کسی طرح سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔لگتا ہے وفاقی وزیر اطلاعات سے زیادہ مشہور اس وزارت میں جانے کے بعد ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بدعنوان تمام برائیوں کی جڑ ہیں :چیئرمین نیب