اجے دیو گن بڑا فنکار ہے:مہیش بھٹ

EjazNews

مہیش بھٹ فنکارو ں میں سے پاک و ہند میں غیر متنازع شخصیات میں سے ایک ہیں۔ جو ہمیشہ آرٹ اور آرٹسٹ کی عزت کرتے ہیں اور دنیا بھر میں جہاں سے ان کو اچھا ٹیلنٹ ملتا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اس چیزسے ماورا ہو کر کہ وہ کون ہے ، اس کا مذہب کیا ہے اور اس کا ملک کون سا ہے۔ کیونکہ فنکار حساس لوگ ہوتے ہیں وہ دنیا بھر میں کام کرتے ہیں، ان سے کام لینے والے پر منحصر ہوتا ہے کیا کام لے رہا ہے۔ ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ وہ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔ مہیش بھٹ نے اپنے سوشل اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر اجے دیو گن اور ان کے والد ویرو دیو گن کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ویرو دیو گن اور میں نے ایک ساتھ 1970ء کی دہائی میں کام شروع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اجے کی پہلی فلم دیکھ کر ہی میں نے بتادیا کہ یہ ایک بڑے ایکٹر بنے گا اور پھر میں نے اجے کو لے کر فلم زخم بنائی جس پر اجے دیو گن کو پہلا بیسٹ ایکٹر کا نیشن لایوارڈ ملا۔

یہ بھی پڑھیں:  حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 26برس ہوگئے