قیمہ اورلیموں

EjazNews

اجزاء: قیمہ آدھ کلو، دو چھٹانک، پیاز آدھ پائو، زیرہ ایک چٹکی، کالی مرچ چھ دانے، لونگ ایک، ہلدی چائے کا آدھا چمچہ، نمک اور لال مرچ حسب ذائقہ، ہری مرچ چھ، ادرک پائوچھٹانک، لہسن پسا ہوا ایک چمچہ، ٹماٹر چار، لیموں چار۔
ترکیب: ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں اس میں پیاز کے باریک لچھے بادامی رنگ پر تل لیں۔ اور پھر ان کو پیس لیں۔پسی ہوئی پیاز، لہسن ، (پسا ہوا) زیرہ ،ادرک، لونگ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔ ٹماٹر بھی ڈال دیں۔ جب ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے تو ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد قیمہ ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں(چمچے سے قیمہ برابر کرتے رہیں تاکہ گٹھلی نہ بنے) پھر ہری مرچ اور ہرا دھنیا کتر کر ڈال دیں اور ایک پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں۔ پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو ایک بار پھر بھون لیا جائے۔ گھی چھوڑ دے تو لیموں کارس ڈال دیں اور دم پر لگا دیں۔ دس منٹ کے بعد اتار لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپر چکن سٹیک