inam butt

انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت آپ کے تعاون سے ممکن ہے:انعام بٹ

EjazNews

بیچ ریسلنگ میں سلور میڈل حاصل کرنے بعد محمد انعام بٹ پاکستانی میڈیا کی نظروں میں آئے۔ان مقابلوں کیلئے لازماً انہو ں نے بہت محنت بھی کی تھی۔برازیل میں ہونے والی بیچ ریسلنگ میں چاندی کا تمغہ لینے والے انعام بٹ اکتوبر میںامریکہ میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں شرکت کریں گے ۔امریکہ میں ہونے والی بیچ گیمز میں 2سو سے زائد ممالک 17مختلف کھیلوں میں شریک ہوں گے۔
واپڈا کی جانب سے کھیلنے والے انعام بٹ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ ہر جگہ خود سے شریک ہو سکیں۔ اس کے لیے انہیں دوسرے کے تعاون کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔جنون تو ان کے پاس ہے اور یہی جنون ان کو جتوا بھی رہا ہے۔ لیکن جب عالمی مقابلوں میں شرکت کی جاتی ہے تو اس میں صرف آپ کو آنے جانے کے اخراجات کے علاوہ انٹرنیشنل کوچ رکھنا بھی لازمی ہوتاہے۔
انعام بٹ ٹوکیو 2020ءمیں ہونے والی انٹرنیشنل گیمز میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔انعام بٹ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جس طرح وہ کھلاڑیوں کی مدد کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ibleedgreen.ort/inambuttکا وزٹ کر کے ان کو سپورٹ کریں۔
وسائل ویسے تو پورے پاکستان کا مسئلہ ہیں ۔ پاکستان میں کھلاڑی، فنکار ہر کوئی وسائل کی کمی کا شکار ہے لیکن اگر رکا نہ جائے اور ایک قوم بن کر ایک دوسرے کی مدد کی جائے تو وہ دن دور نہیں یہ کمی ضرور دور ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  عدالت میں حمزہ شہباز اور شہبازشریف سے ملاقات- کیا اختلافات افواہیں ہیں؟